Monday, April 20, 2020

جہلم:ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق اور ممبر صوبائی اسمبلی


جہلم:ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔امن کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اور رمضان المبارک میں قیام امن کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کر دار ادا کرے علماء اکرام کورونا وائر س پر قابو پانے کیلئے معاشرے میں آگاہی پیدا کریں سماجی فاصلے کو ہر صورت برقرار رکھا جائے کورونا وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں پھیلاتا ہے ممبر ان ضلعی امن کمیٹی کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں تعاون کریں مساجد میں نماز تراویح کے قیام کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ نمازیوں میں کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے ، تمام نمازی گھر سے نماز کی تیاری کے لئے وضو کر کے آئیں، انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں قیام امن کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کے معاملے کی نوعیت اور احساسیت کو سمجھنا چا ہیے ہمیں باشعور شہر ی ہونے کا ثبوت دینا ہے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا امام مسجد ،علماء کرام، مسجد کمیٹی کے ساتھ ساتھ نمازیوں کی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے کہا کہ رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔ ممبر امن کمیٹی نے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات میں علماء اکرام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ممبران ضلعی امن کمیٹی کی طر ف سے ضلعی انتظامیہ کو بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔ حکومت پاکستان و پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق نمازیوں کی رہنمائی کی جائے گی، اور ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علماء اکرام میں مکمل ہم آہنگی ہے علماء اکرام ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ہیں۔

No comments:

Post a Comment