Wednesday, April 15, 2020

ملتان : نشترہسپتال ملتان اور رجب طیب ہسپتال مظفرگڑھ میں مزید ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جس کےبعدکورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد35 ہوگئی ہے ۔

                                                                 ملتان 
: نشترہسپتال ملتان اور رجب طیب ہسپتال مظفرگڑھ میں مزید ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جس کےبعدکورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد35 ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نشترہسپتال ملتان اور رجب طیب ہسپتال مظفر گڑھ میں مزید 26 ڈاکٹرز اور 12 پیرا میڈیکل سٹاف میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ نشترہسپتال ملتان میں11 ڈاکٹرز اور12 پیرامیڈیکس جبکہ رجب طیب اردگان مظفرگڑھ میں 12 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف  کو الگ وارڈ زمیں منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے درمیان کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے درمیان ایمرجنسی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے کہا تھا  کہ میڈیکل اسٹاف میں کورونا وائرس کی رپورٹ پرحکومت کو آنکھیں کھولنی چاہیے۔ ہسپتال میں ناکافی سہولیات کے باعث میڈیکل سٹاف میں کرونا وائرس پھیلا ہے، پوری دنیا میں عملہ کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور روزانہ حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے، لیکن نشتر اسپتال میں کوئی خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے طبی عملہ کو مکمل حفاظتی سامان مہیا کرنے کامطالبہ کیا ۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹراسامہ ریاض بھی کورونا طبی سہولیات کی کمی کے باعث انتقال کرگئے تھے جبکہ کوئٹہ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیجانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر احتجاج کیا گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment