Monday, April 13, 2020

راولپنڈی

راولپنڈی

جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والے پولیس کانسٹیبل کے خلاف تھانہ رتہ امرال میں مقدمہ درج، ملزم گرفتار، پولیس

کانسٹیبل قمر عباس رتہ امرال کے علاقے میں قمار بازوں کی پشت پناہی اور ان سے رقم وصول کرتا تھا، قمار بازی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کا انکشاف، پولیس

ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے جس کامقدمہ رتہ امرال میں درج کر کے کانسٹیبل قمر عباس کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس

قانون سب کے لیے برابر ہے، راولپنڈی پولیس شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جرائم میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی، ایس پی راول رائے مظہر اقبال

پولیس اہلکاروں کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی یا ان کے جرائم میں ملوث ہونا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔سی پی او 

جرائم میں شامل کنسٹیبل کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔سی پی او

کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جاۓ گا ۔سی پی او

سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ایس پی راول اور ٹیم کو شاباش.

ترجمان راولپنڈی پولیس

No comments:

Post a Comment