Saturday, April 11, 2020

رتہ امرال پولیس کا اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کے دوران مزاحمت کا معاملہ

راولپنڈی

رتہ امرال پولیس کا اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کے دوران مزاحمت کا معاملہ

رتہ امرال پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم طاہر کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا جس دوران اہل خانہ نے پولیس سے مزاحمت کی، ایس ایچ او رتہ

ریڈ کے دوران اہل خانہ نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کر کے اشتہاری مجرم طاہر کو فرار کروا دیا،

اشتہاری مجرم طاہر کے بھائی شعیب اور چچا غلام عباس کو اشتہاری فرار کروانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے 3 موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لئیے گئے ہیں ، ایس ایچ او رتہ

اشتہاری مجرم کو فرار کروانے پر ان کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایس ایچ او رتہ امرال

فرار اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جارہے ہیں،

سی پی او محمد احسن یونس نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوۓ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو معاملہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے

پولیس اہلکار خلاف ضابطہ کاروائی میں ملوث ہوۓ تو محکمانہ کاروائی کی جاۓ گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

ترجمان راولپنڈی پولیس

No comments:

Post a Comment