Tuesday, April 21, 2020

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات. عالمی وبائی صورتحال، بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہء خیال

وزیر خارجہ نے ملاقات میں کہا کہ آج سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے. تیسرے مرحلے میں، ہفتہ وار، 5 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے. صوبوں کے تعاون کے ساتھ، ہماری استعداد کار بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے وطن واپس لانے میں مدد ملے گی. کورونا وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے کیلئے، ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات کو خاطر خواہ  بڑھا دیا گیا ہے۔ ہم ایک طرف کرونا وبا کے مقامی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوشاں ہیں تو دوسری طرف اس وبائی صورتحال کے معاشی مضمرات سے نپٹنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی، معید یوسف نے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے وزیر خارجہ کی خصوصی کاوشوں کو سراہا

#COVID19 #Pakistan

*فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر انکا ویڈیو پیغام*

ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ کی زیر نگرانی آئی نائن تھانہ کی کارروائیاں


ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ کی زیر نگرانی آئی نائن تھانہ کی کارروائیاں


پولیس سٹیشن انڈسٹریل ایریا میں اے ایس پی زوہیب رانجھا اور ایس ایچ او میاں خرم نے ٹیم کے ہمراہ ایک اشتہاری ملزم، ایک منشیات فروش گرفتار اور 17پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرلیا. ایک مسروقہ گاڑی بھی پشاور سے برآمد کرلی. دوران چیکنگ 9مشتبہ افراد کو تھانہ منتقل کیا گیا.
#IslamabadPolice #islamabadsecurity

Monday, April 20, 2020




کنجاہ فجر قتل کیس میں مرکزی ملزم شیری سنیارا پولیس کی حراست میں. جبکہ دوسری طرف مقتولہ  فجر کی فائل فوٹو
Mobile subscribers from all over Pakistan can contribute Rs 20/SMS to PM Imran Khan’s Corona Relief Fund by sending a blank message to ‘6677’.

#PMIK #CoronaReliefFund #CoronaVirusUpdates

جہلم:ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق اور ممبر صوبائی اسمبلی


جہلم:ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔امن کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اور رمضان المبارک میں قیام امن کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کر دار ادا کرے علماء اکرام کورونا وائر س پر قابو پانے کیلئے معاشرے میں آگاہی پیدا کریں سماجی فاصلے کو ہر صورت برقرار رکھا جائے کورونا وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں پھیلاتا ہے ممبر ان ضلعی امن کمیٹی کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں تعاون کریں مساجد میں نماز تراویح کے قیام کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ نمازیوں میں کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے ، تمام نمازی گھر سے نماز کی تیاری کے لئے وضو کر کے آئیں، انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں قیام امن کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کے معاملے کی نوعیت اور احساسیت کو سمجھنا چا ہیے ہمیں باشعور شہر ی ہونے کا ثبوت دینا ہے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا امام مسجد ،علماء کرام، مسجد کمیٹی کے ساتھ ساتھ نمازیوں کی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے کہا کہ رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔ ممبر امن کمیٹی نے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات میں علماء اکرام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ممبران ضلعی امن کمیٹی کی طر ف سے ضلعی انتظامیہ کو بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔ حکومت پاکستان و پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق نمازیوں کی رہنمائی کی جائے گی، اور ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علماء اکرام میں مکمل ہم آہنگی ہے علماء اکرام ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ہیں۔

گلگت : ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز افضل محمود بٹ اور کمانڈنٹ اےآرپی سلطان فیصل، نور الدین کو ڈی ایس پی کے رینک لگا رہے ہیں.