Wednesday, April 15, 2020


افسوسناک خبر:
ملتان روڈ پر دراہمہ کے پاس ٹریفک پولیس اہلکار نے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی مگر ٹرک نہیں رکا اور ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر ماردی جس سے اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اللہ پاک اہلکار کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔آمین

ملتان : نشترہسپتال ملتان اور رجب طیب ہسپتال مظفرگڑھ میں مزید ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جس کےبعدکورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد35 ہوگئی ہے ۔

                                                                 ملتان 
: نشترہسپتال ملتان اور رجب طیب ہسپتال مظفرگڑھ میں مزید ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جس کےبعدکورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد35 ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نشترہسپتال ملتان اور رجب طیب ہسپتال مظفر گڑھ میں مزید 26 ڈاکٹرز اور 12 پیرا میڈیکل سٹاف میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ نشترہسپتال ملتان میں11 ڈاکٹرز اور12 پیرامیڈیکس جبکہ رجب طیب اردگان مظفرگڑھ میں 12 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف  کو الگ وارڈ زمیں منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے درمیان کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے درمیان ایمرجنسی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے کہا تھا  کہ میڈیکل اسٹاف میں کورونا وائرس کی رپورٹ پرحکومت کو آنکھیں کھولنی چاہیے۔ ہسپتال میں ناکافی سہولیات کے باعث میڈیکل سٹاف میں کرونا وائرس پھیلا ہے، پوری دنیا میں عملہ کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور روزانہ حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے، لیکن نشتر اسپتال میں کوئی خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے طبی عملہ کو مکمل حفاظتی سامان مہیا کرنے کامطالبہ کیا ۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹراسامہ ریاض بھی کورونا طبی سہولیات کی کمی کے باعث انتقال کرگئے تھے جبکہ کوئٹہ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیجانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر احتجاج کیا گیا تھا۔

Monday, April 13, 2020

IslamabadPolice

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دو بچیوں شانزے اور شازین کا پولیس یونیفارم میں ڈاکٹرز اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین اور شہریوں کو " گھر میں رہیں محفوظ رہیں" کا پیغام.

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار نے دونوں بچیوں کو اپنے دفتر مدعو کیا، نقد انعام اور اعزازی شیلڈ سے نوازا.

#IslamabadPolice #

ایس پی زبیر احمد شیخ

تھانہ نون کے علاقےجھنگی سیداں میں ڈکیتی کی واردات کا معاملہ

ایس پی زبیر احمد شیخ کی زیرنگرانی تھانہ نون کی فوری کارروائی. ملزم کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل اور چھینی گئی نقدی برآمد. ملزم نے بیکری پر ڈکیتی کی واردات کی اور مزاحمت پر بیکری کے مالک کو بھی فائرکرکے زخمی کردیا تھا.



Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi

 Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi at third Parliamentary Committee meeting on coronavirus at National Assembly Islamabad (13.04.20)
#Pakistan 🇵🇰 #PTI #NAofPakistan #COVID19 #Coronavirus #NCC

زیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، آپ کو وطن واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے، ہم انشاء اللہ اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، پہلے صوبے ایئرپورٹ کھولنے پر آمادہ نہیں تھے اب انہوں نے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے ، 14 اپریل سے شروع ہونے والے فلائٹ آپریشن میں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو وطن واپس لا سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں کورونا وائرس سے متعلقہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہریار آفریدی نے ذیلی کمیٹی کی مفصل رپورٹ ہمارے سامنے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک 39748 پاکستانی بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں بہت سے ایسے پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں جو اس وبا کی وجہ سے روزگار سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 1640 پاکستانیوں کو 12 خصوصی فلائٹس کے ذریعے واپس لایا گیا ہے۔ ان 1640 مسافروں میں سے ترکی سے آنیوالے 22 مسافر اور چھ دوسری فلائٹس سے کرونا مثبت آئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 2248 پاکستانی، وطن واپسی کے منتظر ہیں جو اس وقت انڈونیشیا، کینیا یوگنڈا، اور سوڈان میں موجود ہیں۔ اگلا مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے جنہیں 9 پروازوں سے لایا جائے گا۔ ان میں بیرون ممالک میں مقید پاکستانی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد بڑھ سکتی تھی لیکن صوبے ایر پورٹس کھولنے پر آمادہ نہیں تھے لیکن اب صوبوں نے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے اس لئے ہم 14 اپریل سے شروع ہونے والے آپریشن میں زیادہ پاکستانیوں کو لا سکیں گے۔ امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی بھی واپس آنا چاہتے ہیں طلباء واپس آنا چاہتے ہیں لہذا یہ 40ھزار کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ہمیں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل اپنانا ہو گا۔ وزارت خارجہ، اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ہمارے دنیا بھر میں سفارت خانے نامساعد حالات کے باوجود، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے درخواست کروں گا کہ آپ اس صورت حال کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کریں آپ کو وطن واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم انشائ اللہ اس ضمن میں ہر ممکنہ اقدام اٹھائیں گے۔ نیپال میں ہمارے 14 پاکستانی جبکہ مالدیپ میں 04 پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں انہیں ایک جگہ، ایک اسٹیشن پر اکٹھا کر کے واپس لائیں گے۔ یہ عالمی وبا ہے امریکہ اور یورپ کی صورت حال آپ کے سامنے ہے

Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi has said next phase of repatriating overseas Pakistanis from abroad is beginning from Tuesday.

Speaking at the meeting of the Special Committee of the Parliament on coronavirus in Islamabad on Monday, he said these stranded Pakistanis will be brought back through nine special flights. He said so for 39,748 Pakistanis are waiting for their repatriation to their homeland. He said a number of Pakistani nationals have become jobless in the United Arab Emirates due to Coronavirus outbreak and they too want to come back. He said 2,248 Pakistanis relating to Tableeghi Jamaat are wishing their repatriation from Indonesia, Kenya, Uganda and Sudan. He said Pakistani citizens, including students, living in the United States and Canada, are also desirous of coming back to Pakistan which can take the tally to forty thousand people, wishing their repatriation.

The Foreign Minister informed the committee that fourteen Pakistani citizens are in Nepal, while four are in Maldives who will be got together at a common station from where they will be brought back.

Shah Mahmood Qureshi said so for 1,640 Pakistanis have been repatriated through 12 special flights and now efforts will be made to bring back more and more Pakistanis in the next flight operation starting from tomorrow.

منظرعام منزل تک

منظرعام منزل تک

صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کرونا قرنطینہ سینٹر کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر تعلیم ، پارلیمانی سربراہ بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند کا ڈسڑکٹ اسپتال مچھ کا اچانک دورہ

صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کرونا قرنطینہ سینٹر کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے ڈپٹی کمشنر کچھی ، ڈی ایچ او ، ایم ایس دسڑکٹ اسپتال مچھ کو عوام کو اسپتال میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی

صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے ایم ایس اور اسپتال کے عملے کو حفاظتی کٹس اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا

صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی انتظامیہ کو عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

عوام کو بہترین طبی سہولیات اور ہر ممکن علاج مہیا کیا جائے

کوئی کوتاہی یا غلطی برداشت نہیں کرونگا

عوام کو راشن سمیت ہر ممکن سہولیات زندگی مہیا کریں گے
میرا دل میرے حلقے کی عوام کے ساتھ دھڑکتا ھے

مشکل کی اس گھڑی میں حلقے اور بلوچستان کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا

جاری کردہ : بابر یوسفزئی