Sunday, April 12, 2020

راولپنڈی سول لائن پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 03 پولیس ملازمان سمیت 13 جواری گرفتار، مقدمہ درج، پولیس


راولپنڈی

سول لائن پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 03 پولیس ملازمان سمیت 13 جواری گرفتار، مقدمہ درج، پولیس

 داؤ پر لگی رقم 33970روپے، 11 موبائل فون و دیگر آلات قمار بازی برآمد، پولیس

گرفتار ملزمان میں کانسٹیبل وقاص، کانسٹیبل وقار، کانسٹیبل قاسم، شاہ زیب، امجد، نبیل، ظہور، شہزاد، عدیل، نبیل آفتاب، محسن، عدنان اورطاہر شامل ہیں، پولیس

قانون سب کے لیے برابر ہے، راولپنڈی پولیس شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جرائم میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی، ایس پی پوٹھوہارسیدعلی

پولیس اہلکاروں کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی یا ان کے جرائم میں ملوث ہونا کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گا،اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔سی پی او 

جرائم میں شامل کنسٹیبلان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔سی پی او

کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جاۓ گا ۔سی پی او

سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار اور ٹیم کو شاباش.

ترجمان راولپنڈی پولیس

Daily Fir news paper Islamabad 13/04/2020


Daily Fir news paper Islamabad 13/04/2020


وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات. وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے لیے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کی جانب سے ایک کروڑ ایک لاکھ بیاسی ہزار کا چیک پیش کیا.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ کورونا وائرس کے خلاف قومی جدوجہد کو مستحکم کرنے کے لیے  تیار ہے۔    وزیر اعظم نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کے جذبے کو سراہا


FIR News


IslamabadPolice #islamabadsecurity

ہوائی فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گولڑہ پولیس کی حراست میں. اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی 

پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد

پاگل فوجی !
ایک دن ایک دوست نے کہا کہ فوجی تو پاگل ہوتے ہیں .جواب دینا آج مناسب سمجھا تو اس دوست کی خدمت میں جواب حاضر ہے .ہاں میرے دوست فوجی تو پاگل ہوتے ہیں کیونکہ جب تم اپنی کچی جوانی کو کھیل کود کر enjoy کر رہے ہوتے ہو تم ہم پریڈ گراؤنڈ میں خاکی کفن پہنے قرآن پاک پر حلف اٹھا رہے ہوتے ہیں اس دھرتی ماں کہ تقدس پر مر مٹنے کی .
جب تم اپنے عشق کی پروان چرھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہو تب ہم اس دھرتی ماں کہ ناپاک دشمن سے لڑنے میں مصروف ہوتے ہیں کیونکہ ہم پاگل ہیں .
جب تم اپنے گھروں میں سو رہے ہوتے ہو تب ہم سرحد پر سینہ تان کے تمہارا دفاع کر رہے ہوتے ہیں .
جب تم یخ بستہ راتوں میں رضائی میں دبکے ہوتے ہو ہم سیاچن کہ برف پوش پہاڑوں پر جاگ رہے ہوتے ہیں کیونکہ ہم پاگل ہیں .جب تم اپنے دوستوں کہ ساتھ پارٹیاں چلا رہے ہوتے ہو تب ہم خشک چنے کھا کہ پانی پی کر خدا کا شکر ادا کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ ہم پاگل ہیں .جب تمہیں ایک سوئی لگنے پر پورا گھر پریشان ہو رہا ہوتا ہے تب ھمارے گھر والے ہماری لہو میں ڈوبی جوان لاشیں دیکھ کر شکر ادا کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ ہم پاگل ہیں .جب تم اپنے بچوں کے لیے چیزیں لے کر جاتے ہو اس وقت ھمارے بچے ہماری قبروں سے لپٹ کر باپ کو ترستے ہیں .جب تم اپنی بیویوں کے ناز نخرے سے لطف اندوز ہوتے ہو اس وقت ہماری بیویاں اپنے ارمان پاک وطن پر قربان کر چکی ہوتی ہیں .جب تمہارے والدین تمہیں اپنی آنکھوں سے دور نہیں کرنا چاھتے تب ھمارے گھر والے پاک پرچم میں لپٹی ہماری لاشیں وصول کر رہے ہوتے ہیں .ہاں ہم فخر سے کہتے ہیں کہ ہم فوجی پاگل ہیں کیونکہ پاک پرچم صرف ہم پاگلوں کہ سینے تابوت یا قبر پر ہوتا ہے تم عقلمندوں کے نہیں .
پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد