Wednesday, April 22, 2020

Telephone Conversation between Prime Minister Imran Khan and U.S. President Donald Trump

Telephone Conversation between Prime Minister Imran Khan and U.S. President Donald Trump


🇵🇰🇺🇸🇵🇰🇺🇸🇵🇰🇺🇸

Prime Minister Imran Khan and President Trump held a telephonic conversation today.
The two leaders discussed COVID-19 pandemic related challenges, its implications on global economy, and ways to mitigate its impact. They also exchanged views on regional issues and further strengthening of Pakistan-U.S. cooperation.
Prime Minister Imran Khan conveyed sympathies and condolences on the loss of so many precious lives in the U.S. due to coronavirus.
Prime Minister Imran Khan also highlighted Pakistan’s efforts to contain the spread of the virus. He emphasized that Pakistan was facing a dual challenge of overcoming the pandemic and saving people, particularly the most vulnerable segments of the population, from hunger due to lockdown. He underlined that the government had put together a US$ 8 billion package to support the affected people and businesses.
While thanking President Trump for the U.S. support in the IMF and other fora, Prime Minister Imran Khan said that it would provide necessary fiscal space to Pakistan and help in mitigating the impact of COVID-19 pandemic. The Prime Minister’s call for “Global Initiative on Debt Relief” for the developing countries is in the same context.
In the regional context, Prime Minister Imran Khan highlighted Pakistan’s steadfast support for a peaceful and stable Afghanistan and the importance of political settlement. The Prime Minister reaffirmed Pakistan’s support for facilitation of the Afghan peace process and underscored the importance of next steps leading to the earliest commencement of Intra-Afghan negotiations.
President Trump appreciated Prime Minister’s telephone call and expression of support for the U.S. efforts to combat COVID-19. He also reassured of U.S. support to Pakistan in the efforts to combat COVID-19 including by making available ventilators as well as in the economic arena. Having learned about testing of Prime Minister Imran Khan, President Trump offered to send the latest rapid testing machine for COVID-19 to the Prime Minister. The Prime Minister thanked him for the gesture.

Islamabad
22 April 2020

#CoronaVirusUpdates #COVID19

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا فنکشنل کمیٹی برائے متاثرین کرونا وائرس کے اجلاس سے خطاب


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا فنکشنل کمیٹی برائے متاثرین کرونا وائرس کے اجلاس سے خطاب


ہم پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے ہیں کیونکہ یہ ایک انتہائی فورم ہے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں

اب تک 176 تبلیغی جماعت کے بھائیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں

410 افراد جو افغانستان سے تبلیغ کیلئے آئے تھے اور وہ زمینی راستے کے ذریعے اب واپس جا چکے ہیں

متحدہ عرب امارات اور اومان سے 768 قیدیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں

2054 تبلیغی جماعت کے اراکین، سوڈان 492،تنزانہ 149،چارڈ میں 53 اور دیگر افریقی ممالک میں واپسی کے منتظر ہیں

ہم 28 پروازوں کے ذریعے پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں کو واپس لاچکے ہیں اور آئندہ مزید پاکستانیوں کو زیادہ تعداد میں واپس لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں

آئیل مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے بہت سے پاکستانی جو خلیج ممالک میں موجود ہیں ان کے بیروزگار ہونے کا شدید خدشہ ہے اس کے لیے ہمیں ابھی سے لائحہ عمل بنانا ہو گا

وہ پاکستانی جو کم تعداد میں مختلف مقامات پر موجود ہیں انہیں ایک اسٹیشن پر اکٹھا کر کے انہیں واپس لایا جائے

ہم نے قطر ائرلائن کو بھی فلائیٹس کی اجازت دے دی ہے

ہم نے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانی جو مشکل میں ہیں، جن کے پاس وسائل اور رقم ختم ہو چکی ہے انہیں ہر طرح کی ممکنہ سہولت فراہم کریں

میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو امریکہ میں ہمارے سارے قونصل خانوں کے ساتھ ٹاؤن ہال میٹنگ کروں گا اور انہیں ان علاقوں میں مقیم پپاکستانیوں کے سحرو افطار کے انتظامات سمیت دیگر امور پر ہدایات دوں گا

سوڈان کینیا اور تنزانیہ سے تبلیغی بھائیوں کی واپسی کیلئے ہم انتظامات کر رہے ہیں لیکن اس پر وقت لگے گا

تمام محکمے اس مشکل وقت میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں

#Pakistan #COVID19 #NAofPakistan

وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات


* وزارت اطلاعات کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم خصوصا ماہ رمضان میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عوام کو ترغیب دینے کے حوالے سے مرتب کی جانے والی حکمت عملی پر وزیر اعظم کو بریفنگ

معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ماہ رمضان میں پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے تراویح براہ راست نشر کی جائیں گی تاکہ لوگ گھروں میں رہ کر بھی عبادت سر انجام دے سکیں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ علمائے کرام کے ساتھ طے پانے والے بیس نکاتی ایجنڈا کی تشہیر کا مناسب انتظام یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ نمازی مساجد میں از خود حفاظتی تدابیر اختیار کر سکیں

کورونا وائرس کے تناظر میں میڈیا ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت

معاون خصوصی نے کورونا ہسپتالوں اور آیسولیشن مراکز کی کوریج کرنےوالے میڈیا ورکرز کو حفاظتی کٹس اور حفاظتی لباس وغیرہ کی فراہمی کے حوالے سے معاملات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے موثر عوامی آگاہی مہم کو یقینی بنایا جائے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات۔ ملک میں کورونا وباء کی صورتحال اور طبی آلات و سامان کی دستیابی کے حوالہ سے تبادلہ خیال


چیئرمین این ڈی ایم اے کی وزیر خارجہ کو دنیا بھر اور خصوصا چین سے آنے والے طبی سامان کے حوالہ سے بریفنگ

وزیر خارجہ نے ملاقات میں کہا کہ این ڈی ایم اے نے کو رونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے۔ ملک میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے این ڈی ایم اے کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزارت خارجہ این ڈی ایم اے کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات مہیا کر رہا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے چین سے حفاظتی سامان کی ترسیل میں وزارت خارجہ اور چین میں پاکستانی سفارتخانے کے کلیدی کردار پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں سہولیات مہیا کرنے پر  وزرات خارجہ کے ممنون ہیں۔

#NDMA #COVID19 #Pakistan
Prime Minister inaugurated Ehsaas Ration Portal. This portal is set up to enable the private sector to reach the most vulnerable segment of the society.

“Government’s role would be only to facilitate the match-making between the donors and the beneficiaries.”
PM Imran Khan

#Ehsaas #CoronaVirusUpdates

Tuesday, April 21, 2020

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات. عالمی وبائی صورتحال، بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہء خیال

وزیر خارجہ نے ملاقات میں کہا کہ آج سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے. تیسرے مرحلے میں، ہفتہ وار، 5 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے. صوبوں کے تعاون کے ساتھ، ہماری استعداد کار بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے وطن واپس لانے میں مدد ملے گی. کورونا وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے کیلئے، ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات کو خاطر خواہ  بڑھا دیا گیا ہے۔ ہم ایک طرف کرونا وبا کے مقامی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوشاں ہیں تو دوسری طرف اس وبائی صورتحال کے معاشی مضمرات سے نپٹنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی، معید یوسف نے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے وزیر خارجہ کی خصوصی کاوشوں کو سراہا

#COVID19 #Pakistan

*فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر انکا ویڈیو پیغام*