Sunday, April 19, 2020

ملتان، مخدوم شاہ محمود قریشی نے دربار حضرت غوث بہاءالدین زکریا ملتان رحہ اور دربار حضرت شاہ رکنِ عالم رحہ پر حاضری دی۔ ڈی سی ملتان عامر خٹک بھی ہمراہ تھے۔

Wednesday, April 15, 2020

سید پور ویلج سے گاڑی چوری کرنے والا ملزم 48 گھنٹوں میں گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی برآمد. 

ایس ایچ او تھانہ کوہسار مع ٹیم نے ایس پی سٹی سرفراز احمد ورک کی زیرنگرانی ملزم کو سیف سٹی کیمرہ جات اور دیگر ٹیکنیکل زرائع سے ٹریس کرکے گرفتار کیا.

#IslamabadPolice #islamabadsecurity

SDPO Ramna Rana Wahab supervising security arrangements at Ration distribution by welfare organisation. Social distancing being ensured along with smooth conduct of welfare activity.

#IslamabadPolice #COVID19

عمران خان کا ٹائیگر فورس بنانے کےلئے بھرتیاں

10 اپریل سے بڑھا کر 15 اپریل آخری تاریخ ہے دیر نہ کریں
وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس بنانے کےلئے بھرتیاں

حکومت پاکستان کا بڑا اعلان

کورونا کے سدباب کے لیے ٹائیگر فورس کے لیے پورے پاکستان سے لاکھوں افراد کی بھرتی کا فیصلہ.نادار اور مزدور طبقے کے لئے امدادی کام ہو گا.200 ارب خصوصی اعلان .ا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے ٹیلیفونک رابطہ


وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے یہ رابطہ ، کرونا وبائی چیلنج اور اس سے نمٹنے کیلئے متفقہ کوششوں کے حوالے سے کئے جانے والے رابطوں کا تسلسل ہے. وزیر خارجہ نے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی  ہسپتال سے منتقلی پر، برطانوی وزیر خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی. وزیر خارجہ نے وزیر اعظم بورس جانسن کی عدم موجودگی میں بہترین قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے پر، برطانوی وزیر خارجہ کی کارکردگی کو سراہا. وزیر خارجہ نے، برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حالیہ وبا کے سبب برطانوی شہریوں کے کثیر جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

برطانیہ سمیت، دنیا بھر میں طبی عملہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر، کرونا وبا سے متاثر مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے. موجودہ عالمی وبائی چیلنج   سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا کردار قابلِ تحسین ہے. مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،وطن  واپسی کے منتظر، شہریوں کی جلد واپسی کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا. وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب تک 7734 برطانوی شہریوں کو،پی آئی اے کی 23 خصوصی پروازوں کے ذریعے برطانیہ بھجوا چکا ہے اور واپسی کے خواہاں دیگر برطانوی شہریوں کو بھی جلد برطانیہ روانہ کر دیا جائے گا. برطانوی وزیر خارجہ نے برطانوی شہریوں کی وطن واپسی میں معاونت فراہم کرنے پر،  حکومت_ پاکستان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا. برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان سے مزید برطانوی شہریوں کی واپسی کیلئے چارٹڈ فلائٹس، بھجوانے کی اجازت طلب کی جس پر وزیر خارجہ نے صورتحال کی نزاکت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

موجودہ وبائی چیلنج نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن ترقی پذیر ممالک کیلئے اس چیلنج سے نمٹنا انتہائی کٹھن ہے. اسی تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے ترقی پذیر ممالک کے واجب الادا قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل اس وبائی چیلنج سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے بروئے کار لا سکیں. ہمیں توقع ہے کہ برطانیہ جی 20 کا اہم اور فعال رکن ہونے کے ناطے، اس تجویز کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا. مخدوم شاہ محمود قریشی

برطانوی وزیر خارجہ نے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے دی گئی تجویز کا خیر مقدم کیا. دونوں وزرائے خارجہ کا کرونا عالمی وبائی چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے  مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

#Pakistan #UK #COVID19 #G20

*کل سے درج ذیل شعبہ جات سے منسلک افراد کو کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی*

*کل سے درج ذیل شعبہ جات سے منسلک افراد کو کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی*

*پلمبر*
*حجام*
*الیکٹریشن*
*مکینک*
*زرعی مشنری مکینک*
*سیمنٹ پلانٹ*
*کھاد انڈسٹری*
*اینٹوں کے بھٹے*
*ڈرائی کلینر*
*بلڈنگ میٹیریل*
*سینٹری شاپ*
*ماربلز فیکٹریز*
*ٹائلز شاپ*
*ٹیلر*
*کریانہ*
*دودھ دھی کی شاپز صبح 6 سے رات9*
*ویٹرنری اسپتال*
*ای کامرس*
*سافٹ وئیر ڈویلمنگ*
*فلاحی تنظیموں کے دفاتر*
*منرلز پلانٹ*
*بک شاپ*
*فوٹوکاپی شاپ*
*کارپینٹرز*
*رنگ ساز*
*مستری*
*مزدور*
*میڈیکل سٹورز 24 گھنٹے*
*الیکٹرک سٹور*
*شٹرنگ سٹور*
*بیکریز*
*بنک*
*ہاردویئر شاپ*
*لیبارٹریز*
*نجی ہاسپیٹلز*
*میڈیا انڈسٹری*
*وغیرہ صبح سے 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے گی*
*ماسک ضروری قرار دیا گیا. ہر شاپ پر ہینڈ سینٹائزر ہونا لازمی*
On citizens complaints of misbehave and as per the directions of IGP Islamabad, SP Industrial Area zone Zubair Ahmed Sheikh has suspended 3 Police Officials and initiated inquiry against them.
Public is our boss:IGP

#IslamabadPolice